لینسیسٹر، 4؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )امریکہ کے کنساس میں کچھ دنوں پہلے ایک ہندوستانی انجینئر کے قتل کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ ایک اور بری خبر آ رہی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ ہندوستانی نژاد تاجر کو ان کے ساؤتھ کیرولینا کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق، جمعرات کی رات ہرنش پٹیل نے رات 11:24میں اپنی دکان بند کی تھی اور اس کے ٹھیک دس منٹ بعد لینسیسٹر میں پٹیل کے گھر کے باہر ان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔پٹیل کا یہ قتل ٹرمپ کے اس بیان کے دو دن بعد ہوا ہے ،جس میں انہوں نے کنساس بار میں ہندوستانی انجینئر سری نواس کے قتل کو نفرت اور برائی سے بھرا عمل بتایا تھا۔ادھر لینسیسٹر کی پولیس کو نہیں لگتا کہ یہ نفرت پر مبنی جرم کا معاملہ ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔علاقے کے کاؤنٹی شیرف نے کہا ہے کہ یہ جرم رنگ ونسل سے متاثر ہوکر کیا گیا ہے، مجھے اس کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔